۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
نہج البلاغہ کانفرنس

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ جعفریہ جنڈ میں منعقدہ نہج البلاغہ کانفرنس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ جعفریہ جنڈ میں منعقدہ نہج البلاغہ کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نہج البلاغہ کی تعلیمات میں معرفت توحید اور عظمت قرآن کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: امیر المومنین علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ قرآن ایسی دوا (ہدایت) ہے جس کے بعد کوئی بیماری (کفر،شرک،نفاق،ضلالت اور جہالت)باقی نہیں رہتی۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے کو سنواریں اور انسان کو اپنے مقصدِ حیات اور کمالِ انسانی کی طرف لے جائیں تو ہمیں چاہئے کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کریں۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: قرآن؛ کتابِ تدبر ہے، قرآن؛ کتاب تفکر ہے، قرآن وہ کتاب ہے جو عمل اور مسلسل جدوجہد سکھاتی ہے۔ قرآن؛ آئینِ زندگی بشر ہے، قرآن؛ مکمل ضابطۂ حیاتِ انسانی ہے۔ تعلیمات نہج البلاغہ وہی قرآن کی تعلیمات ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نےکہا: قرآن اور نہج البلاغہ کی تعلیمات سے معاشرے رشد و ہدایت حاصل کرتے ہیں، قومیں تشکیل پاتی ہیں اور اسلامی آئیڈیل معاشرہ (مدینہ فاضلہ )وجود میں آتا ہے ۔

انہوں نے مفاہیمِ قرآن سے آشنائی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آئیں، اپنی نوجوان نسل کو قرآنی تعلیمات کی طرف متوجہ کریں، قرآن پڑھائیں لیکن صرف تلاوت پر اکتفا نہ کریں بلکہ ترجمہ اور تفسیر پڑھیں، اس کے مفہوم اور پیغام کو سمجھیں اورقرآن کے ذریعہ معاشرے میں تغیر اور فکری عملی انقلاب بپا کرنے کے لئے جدوجہد کریں۔

نہج البلاغہ کی تعلیمات میں معرفت توحید اور عظمت قرآن کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .